ڈائمنڈ ویٹرنز نے پارلیمنٹیرینز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ڈائمنڈ ویٹرنز اور پارلیمنٹیرینز ٹیم کے مابین کھیلا جانیوالا پریکٹس میچ ڈائمنڈ ویٹرنز نے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ گورنر کے پی کے شاہ فرمان بھی پارلیمنٹیرینز کی ٹیم کا حصہ تھے۔پارلیمنٹیرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورز میں ایک سو اسی رنز سکور کیے۔ علی امین چوراسی، علی زیدی چھتیس اور عمران خٹک اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں ڈائمنڈ ویٹرنز نے پندرہویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔معید شیخ باون، رانا شہزاد تینتیس اور نجیب انتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔