پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19ٹیموں کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا
جوہانسبرگ(آئی این پی)پاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سات یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(آج)منگل کو پیٹر مارٹزبرگ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش ہے جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔