• news

میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہو، بلاول: آپ کیلئے راستہ بنا رہا ہوں: فواد چودھری، چیئرمین پی پی، وزیر سائنس کی سرراہ ملاقات، گلے ملے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی راہ چلتے ملاقات میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بلاول بھٹو نے فواد چودھری سے کہا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہو۔ فواد چودھری نے فوری جواب دیا کہ میں آپ کیلئے راستہ صاف کر رہا ہوں۔ بلاول بھٹو اور فواد چودھری ایک دوسرے سے گلے ملے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن