• news

غیر قانونی ٹھیکے، احتساب عدالت کا یوسف گیلانی سمیت 7 ملزموں پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت سات ملزمان پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے دوران سماعت یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر، فاروق اعوان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔ملز مان پراشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے ذریعہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزا م ہے۔

ای پیپر-دی نیشن