• news

آرمی چیف کی برطانوی سیکرٹری دفاع‘ مشیر سلامتی سے ملاقات‘ افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی۔ افغان امن عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے برطانوی وزارت دفاع کے مستقل سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔ برطانوی حکام نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن