• news

نوشہرہ: اشتہاریوں کیساتھ مقابلہ میں 2 کانسٹیبل شہید‘ ایس ایچ او سمیت 5 زخمی

نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ کے علاقے نظام پور قمر میلا میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ میں دو پولیس کانسٹبل شہید اور ایس ایچ او تھانہ نظام پور سمیت پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن (ر) منصور کے مطابق خطرناک اشتہاری گل متی کی ساتھیوں سمیت علاقے میں آنے کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کی۔ اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور نکلنے کی کوشش کی مگر پولیس اہلکاروں نے جانیں دیکر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ذرائع کے مطابق دونوں شہید اہلکاروں اسفندیار اور اسد خان کی نعشیں اور ایس ایچ او تھانہ نظام پور سمیت پانچ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ لایاگیا۔ جن میں سے 3 شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن