• news

سبطین خان کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ، 3 جولائی کو پھر پیش کرنیکا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت نے چنیوٹ میں معدنیات کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیرسبطین خان کومزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔ وزیر جنگلات سبطین خان کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے پاس پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے چنیوٹ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، ٹھیکے کی فراہمی کے لئے قوانین کو نظرانداز کیا گیا، ٹھیکہ اس کمپنی کو دیا جسے کان کنی کا تجربہ نہیں تھا،سبطین خان کے وکیل نے کہا نیب اس معاملے پر پہلے ہی انکوائری کرکے داخل دفتر کرچکا ہے، جوائنٹ ونچر کی منظوری وزیراعلی نے دی،نیب کی پہلی انکوائری رپورٹ میں واضع ہے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سبطین خان پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں،،نیب کو تمام ریکارڈ فراہم کردیا گیا ہے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے سبطین خان کومزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالیکر دیا، عدالت نے ملزم کوشریک ملزموں کے ہمراہ تین جولائی کودوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر-دی نیشن