• news

کبیروالا: ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

لاہور (صباح نیوز) کبیروالا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن