• news

وسطی ایشیائی ریاستوں کو ممکنہ سلامتی کے خطرات کے تناظر میں روسی فوجی مشقوں کا آغاز

ماسکو (این این آئی)روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں کو ممکنہ سلامتی کے خطرات کے تناظر میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقیہ پانچ روزہ عسکری مشقیں پینتیس مختلف فائرنگ رینجز میں شروع ہوئیں۔ روسی وزیردفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ان مشقوں کا مقصد وسطی ایشیائی علاقے میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ شوئیگو کے مطابق اس خطے کے بعض ملکوں کو دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ روس وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان میں اپنے فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد تعینات کیے ہوئے ہے جب کہ ایک دوسری ریاست کرغیزستان میں روسی فضائیہ کا اڈہ بھی قائم ہے۔ ان دونوں ملکوں کی سرحدیں افغانستان سے جڑی ہیں۔
روس مشقیں

ای پیپر-دی نیشن