جھنگ: مضر صحت کھانا کھانے سے 11 افراد کی حالت غیر
جھنگ (نامہ نگار) سیداں والی کالونی جھنگ سٹی پھاٹک کے قریب مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے گیارہ افراد متاثر ہوئے۔ بشریٰ بی بی‘ خالدہ بی بی‘ وارث‘ کلثوم ‘ لیاقت‘ صفیہ‘ ذکیہ‘ امجد‘ رفعت‘ کوثر‘ غلام عباس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔