ڈوپلیسی نے ٹیم کی شکست کا ذمہ دار آئی پی ایل کو ٹھہرا دیا
لندن (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تھکاوٹ سے بچاؤ کیلئے فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کو رواں سال آئی پی ایل میں شرکت سے روکنا چاہتے تھے لیکن ان کی کوشش کارآمد ثابت نہیں ہو سکی۔ ٹیم مینجمنٹ نے ربادا کو آئی پی ایل کے درمیان میں واپس بلانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی تھکے تھکے دکھاائی دیئے ‘شکست کی ذمہ دار آئی پی ایل ہے ۔