• news

نان رجسٹرڈ سیلز میں نرمی کا فیصلہ، مینوفیکچرر خریدار کا شناختی کارڈ دینے سے مستثنیٰ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے نان رجسٹرڈ سیلز میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پچاس ہزار روپے تک کی فروخت پر مینوفیکچرر خریدار کا شناختی کارڈ دینے سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔ غلط شناختی کارڈ دینے پر جرمانہ یا مقدمہ نہیں ہو گا۔ غلط شناختی کارڈ دینے کے باوجود مینوفیکچرر ان پٹ ٹیکس کا حقدار ہو گا۔ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ مشکل تھا لیکن معیشت کی ڈاکو منٹیشن کیلئے کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن