• news

اے اور او لیول کے طلبہ بہتر تعلیمی کارکردگی کیلئے منشیات کا استعمال کرتے ہیں: شہریار آفریدی کی نئی منطق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے آئس نشے کے حوالے سے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ شہریار آفریدی نے بطور وزیر مملکت برائے داخلہ ایک نجی ادارے کی مسترد شدہ رپورٹ پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طالب علموں کو منشیات کا عادی قرار دیا تھا۔ اسلام آباد کے بڑے بڑے سکولوں کے طلبہ اور والدین کے سراپا احتجاج ہونے پر شہریار آفریدی نے طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا۔ اب وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے منشیات کے عالمی دن سے متعلق تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ او اے لیول کے طلبہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لئے منشیات کا استعمال سویٹس کی صورت میں کرتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا عادی نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن