اچھرہ: بیکری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک شخص جاںبحق، 15 زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)اچھرہ کے علاقہ میں بیکری میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جا بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ فیروز پور روڈ پر واقعہ نجی بیکری میں صبح کے وقت گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا ،جس سے شدید خوف وہر اس پھیل گیا،دھماکے باعث بیکری مکمل طور پر تباہ ہوگئی،دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ساجد علی،شوکت علی،محمد یار،غلام قادر،عاقب،حمزہ،عثمان ،مطلوب،صاحب الرحمن،فرحان اور فرزان سمیت سولہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،جہاں 35سالہ ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ شہری خرید وفروخت کیلئے بیکری کے اندر موجود تھے۔پولیس کے مطابق بیکری کو سیل کردیا گیا ہے،قانونی کارروائی جاری ہے۔