• news

اے پی سی فلاپ، عوام کی زیادہ دلچسپی کرکٹ میچ میں رہی، صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کا پہلا شو ہی فلاپ ہوگیا عوام کو اے پی سی سے کہیں زیادہ دلچسپی پاکستان کے کرکٹ میچ سے رہی بلاول کا اے پی سی سے قبل از وقت چلے جانا معنی خیز ہے مولانا کا استعفوں اور بائیکاٹ کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اے پی سی نے استعفوں کی بجائے کمیٹی بنانے کا بہتر فیصلہ کیا ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے کہا کے اے پی سی میں نان ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی مولانا کے سیاسی دستر خوان پر کرپشن پر سوچ بچار ہوئی شرکاء نے ایک دوسرے سے دروغ گوئی کا مقابلہ کیا جمہوریت کے نام پر سازشیں کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران خان کو دباؤ میں نہیں لا سکتے کوئی راستہ نہیں روک سکتا نیا پاکستان بننے جا رہا ہے شہباز شریف کی پیشی کہیں اور تھی اور وہ کہیں اور چلے گئے 25 جولائی ہر محب وطن نے یوم تشکر کے طو رپر منایا کیونکہ اس روز ہونے والے عام انتخابات میں دہائیوں سے باریاں لیکر ملکی خزانے سے کھلواڑ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی بساط لپیٹ دی الیکشن کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر قوم چوروں اور لٹیروں سے نجات کا دن منا رہی ہے پنجاب نے کہا فنانس بل اور بجٹ کامیابی سے قوم تمام افواہیں دم توڑگئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن