علیم خان نے پنجاب اسمبلی کی 4 کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی 4مختلف کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عبدالعلیم خان استحقاق کمیٹی ، قائمہ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اور سپیشل کمیٹی 6کی رکنیت سے استعفے دیئے ہیں۔ عبدالعلیم خاں کو نیب گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا تھا۔