ایرانی میڈیا بھی امریکی پابندیوں کی لپیٹ میں آ گیا
بیروت(این این آئی)ایران کو درپیش اقتصادی بحران کے اثرات نے میڈیا سیکٹر کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بالخصوص ایران کا نیوز چینل العالم جس کا دفتر شام کے دارالحکومت دمشق میں ہے۔ اس کا سربراہ لبنانی صحافی حسین مرتضی تھا۔ مرتضی نے دو روز قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔باخبر ذرائع نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ تہران میں العالم نیوز چینل کی مرکزی انتظامیہ نے کئی ماہ پہلے دمشق اور بیروت میں اپنے دفاتر کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اخراجات میں کمی لانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا۔