• news

کراچی سمندر کے پانی میں دھنس سکتا ہے، حیران کن انکشاف

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں پانی بحران کا خاتمہ ہوا نہیں تھا کہ ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ کراچی سمندر کے پانی میں دھنس سکتا ہے۔ کراچی میں آر او پلانٹ مافیا نے شہر کو خطرے میں ڈال دیا، گلی گلی آر او پلانٹ لگائے جانے سے زیر زمین پانی چوری کیا جارہا ہے سمندر کے پانی میں دھنس جانے کے امکان کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں گلی گلی بورنگ کیے جانے سے زیر زمین پانی ختم ہونے لگا ہے، زیر زمین پانی جو پہلے 50 فٹ بورنگ پر دستیاب تھا اس کے لیے اب 200 فٹ بورنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن