• news

حمزہ شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری میں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز سمیت شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت 5،5لاکھ روپے کے 2مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ مشتاق چینی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت انکے موکل کو گرفتار کیا گیا۔ درخواست گزار نے حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈکرا دیا ہے اور رقوم ٹرانسفر کرنے کے تمام حقائق بیان کردئیے ہیں۔ بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مشتاق چینی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں اس لیے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن