آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3جولائی کو ہو گا، پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی منظوری دی جائیگی
واشنگٹن (آئی این پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا، اجلاس میں پاکستان کیلئے نئے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری دی جائیگی، منظوری کے بعدپاکستان کوآئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالرکاقرضہ ملنے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی معاہدہ ہوگیا، تاہم قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا، جس کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس تین جولائی کو ہوگا۔منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کریگا۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، اگلے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے آئی ایم ایف کے تین سوستاون ارب روپے بجٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔امریکہ میں پاکستان کے سفیراسد مجیدخان کاکہناہے کہ امریکہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔آئی ایم ایف معمول کی کارروائی کے بعد پاکستان کوقرضہ فراہم کریگا۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا میں نے اس مقصد کے لیے امریکا کی طرف سے کوئی خاص شرائط کے بارے میں سنا ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ اب تک ایک تکنیکی عمل ہے اور آئی ایم ایف اہلکار اس کو دیکھ رہے ہیں۔