اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نا اہلی معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن)لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نا اہلی معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی کا معاملہ کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت رکن صوبائی اسمبلی کاشف عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ نے جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرواکر جرم کیا۔کاشف چوہدری نے کہاکہ میں نے تمام تعلیمی اسناد الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔کاشف چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے میری تعلیمی اسناد پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔