• news

پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف پیکج کے اندر رہتے ہوئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے: عالمی ریٹنگ ایجنسی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) عالمی ریٹنگ کے ادارے فچ سلیوشن نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی اور عوام کی قوت خرید کم ہو جائے گی۔ فچ سلیوشن رپورٹ میں کہا گیا آئی ایم ایف پیکیج میں رہتے ہوئے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔ مشکل فیصلوں کی بدولت معاشی ترقی کی شر متاثر ہوگی۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی۔ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا۔آنے والے مہینوں میں درآمدات بڑھیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔سٹاک مارکیٹ میں جولائی 2018ء کے بعد 14 فیصد گرچکی ہے۔ سٹاک مارکیٹ کا گرنا‘ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی سے تاجر کم سرمایہ لگائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن