• news

الیکشن کمشن نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور قبائلی امور خیبر پی کے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور کو آزاد امیدواروں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن