حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 4 لاکھ 14 ہزار ڈالر منتقل ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے: نیب رپورٹ احتساب عدالت جمع
لاہور ( وقائع نگارخصوصی) منی لانڈررنگ کیس میں نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس میں کل 4 لاکھ 14 ہزار 15 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے، 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، حمزہ شہباز کو 1 جون 2005 کو 99 ہزار 965 ڈالر منتقل ہوئے۔ 4 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 83 ہزار 920 ڈالر سے وصول کیے۔رپورٹ کے مطابق 17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 ڈالر وصول کیے، 10 اگست 2005 کو 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے گئے۔نیب لاہور کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹ جبکہ ذاتی 12 اکائونٹ سے متعلق تفتیش بھی کرنی ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔