• news

پاکستان ‘افغانستان ٹیمیں لیڈز پہنچ گئیں ‘آج پریکٹس کریں گی

برمنگھم(چودھری اشرف) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیلنے کیلئے برمنگھم سے لیڈز پہنچ گئی۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا‘افغان ٹیم بھی پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیمیں آج بروز جمعہ کو بھرپور پریکٹس کرینگی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بھارت کے چھ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے۔بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محض ایک پوائنٹ ہی دور رہ گیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے تاہم میزبان ملک کو ورلڈ کپ میں اب بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی پانچویں اور پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔ لگ ایسا رہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے میچ ہارنے کی صورت میں ان ہی دونوں ٹیموں میں سے ایک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش پانچ جولائی کو مدمقابل ہونگے اور ممکن ہے کہ یہ میچ ایک طرح سے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرجائے۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ساتویں پوزیشن ہے تاہم خراب رن ریٹ اور صرف چھ پوائنٹس کی وجہ سے آگے کا سفر کافی مشکل ہے۔سیمی فائنل دوڑ سے باہرویسٹ انڈیز آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن