• news

ٹو ر ڈی خنجراب سائیکل ریس پہلا مرحلہ واپڈا نے جیت لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے پہلے روز واپڈا نے پہلی،آرمی دوسری جبکہ سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جمعرات کو ایونٹ کا پہلا مرحلہ شروع ہوا جو گلگت سے گلمت پر اختتام پذیر ہو گیا۔پہلا مرحلہ 66 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں واپڈا کے نجیب اللہ نے دو گھنٹے ایک منٹ 34 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی کے عبداللہ نے ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ سری لنکا کے ویران رمیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں سری لنکا، افغانستان کے علاوہ پاکستان کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ آج کو گل مت سے ڈوئیکار 37 کلومیٹر تک ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن