وہاب ریاض محمد عامر کے گن گانے لگے
بر منگھم (سپورٹس رپورٹر)وہاب ریاض اپنے گہرے دوست محمد عامر کے گن گانے لگے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ عامر ایک خصوصی ٹیلنٹ کے حامل کھلاڑی ہیں، ہم دونوں کے درمیان گہرا تعلق اور ایک دوسرے کی باتیں غور سے سنتے ہیں، ہم صورتحال اور کنڈیشنز پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ وہاب ریاض نے کہاکہ عامر جیسے بائولرز ہمیشہ فرنٹ سے قیادت کرتے ہیں۔