• news

گرین شرٹس کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں اور کسی سے بھی ہار سکتے ہیں: رکی پونٹنگ

برمنگھم (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں اور کسی سے بھی ہار سکتے ہیں، پاکستان کا مقابلہ ہمیشہ پاکستان سے ہی ہوتا ہے۔رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ گرین شرٹس جب چاہے کسی بھی ٹیم سے جیت سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔انہوں نے کرکٹ کی ایک ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان بہ مقابلہ دوسری ٹیم نہیں، بلکہ پاکستان بہ مقابلہ پاکستان ہی ہوتا ہے۔ یعنی پاکستان ٹیم کو خود سے لڑنا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن