• news

سٹیج ڈرامہ ’’چل جھوٹی ‘‘کی نمائش آج سے شروع ہوگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ چل جھوٹی کی افتتاحی تقریب تماثیل تھیٹر میںہوئی جس فنکاروںکے علاوہ تھیٹر سے وابستہ مختلف افراد نے شرکت کی ۔بعد ازاں ڈرامے کی سنسر ریہرسل بھی دکھائی گئی ۔پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان ہیں۔ فنکاروںمیں صوبیہ خان،وردہ ، فیروزہ علی ،نگار چودھری،مستانی ناز،مختارچن،اکرام اداس ،شاہد خان، گلفام ، طاہر نوشاد،سرفراز وکی،گڈو کمال،بٹ شرارتی اور مٹھو جی شامل ہیں۔پروڈیوسر کا کہناتھاکہ یہ معاشرتی موضوع پرمبنی کامیڈی کھیل ہے جس میںفنکاروںنے طنز ومزاح کے ذریعے معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔ڈرامے کی نمائش کا آغاز آج تماثیل تھیٹر میںہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن