• news

انتہا پسند گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کوعظیم کھلاڑی قرار دیدیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کیویز کیخلاف گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد ہر وقت زہر اگلنے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پیشگوئی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو مستقبل کا عظیم کھلاڑی قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم نے جس قسم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں وہ ایک عظیم کرکٹر بنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن