اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
… مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے‘ یہ (کام) اﷲ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے o تاکہ تم اپنے سے فوت شدہ کسی چیز پر رنجیدہ نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کردہ چیز پر اترا جاؤ اور اترانے والے شیخی خوروں کو اﷲ پسند نہیں فرماتا o جو خود بخل کریں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیں۔ سنو جو بھی منہ پھیرے اﷲ بے نیاز اور سزاوار حمد و ثنا ہے o
سورۃ الحدید( آیت: 24-22 )