• news

مہتاب عباسی، سابق سیکرٹری ہوابازی و دیگر کیخلاف نیب کا ریفرنس دائر

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان عباسی، سابق سیکرٹری ہوا بازی محمد عرفان الٰہی، چیف ہیومن ریسورس آفیسر راحیل احمد، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے طارق محمود پاشا کے خلاف مشرف رسول کو غیر قانونی طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے پر بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ مقدمہ نیب کو ریفر کیا گیا ہے۔ نیب کے انوسٹی گیشن آفیسر احمد سعید وزیر کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نیب کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزمان نے قواعد و ضوابط کے برعکس مشرف رسول کو چیف ایگزیکٹو آفیسر سول ایوی ایشن تعینات کیا۔

ای پیپر-دی نیشن