موٹاپے کا شکار نور الحسن کی لاہور میں کامیاب سرجری
لاہور(نیوزرپورٹر)موٹاپے کا شکار نور حسن کی شالیمار ہسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی۔آپریشن میں اڑھائی گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے کمرے سے سپیشل یونٹ منتقل کیا۔ ڈاکٹر معاذ کے مطابق نورحسن کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے ،سپیشل یونٹ میں آئی سی یو اور سی سی یو کی سہولیات موجود تھی۔ واضح رہے آرمی چیف کی ہدایت پر نور حسن کا علاج شالیمار ہسپتال میں جاری ہے۔