مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ حقائق کے منافی، مسترد کرتے ہیں: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ کا پاکستان سے متعلق حصہ جانبدارانہ اور حقائق کے منافی ہے۔ پاکستان ایسی رپورٹ کی حمایت نہیں کرتا۔ پاکستان میں کثیر المذہبی اور کثیر الثقافتی معاشرہ ہے۔ پاکستان میں تمام عقائد کے لوگوں کے حقوق کو آئین تحفظ دیتا ہے۔ پاکستان انسانی حقوق کے جامع نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان اس مقصد کیلئے 750 ملین روپے مختص کر چکی ہے۔ پاکستان امریکہ میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان کیخلاف آواز اٹھا چکا ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان کسی خود مختار ریاست کے اندرونی معاملات سے متعلق ایسی رپورٹ کی حمایت نہیں کر رہا۔ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے اور مظالم کے پہلو کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان مذہبی امتیاز اور عوام برداشت کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا ساتھ دیتا رہے گا۔