ورلڈ بنک کا کراچی کے 3 منصوبوں کیلئے 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔ ورلڈ بینک کے مطابق رقم کراچی کے 3 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کراچی کو 9 سے 10 ارب ڈالر فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں شہری سہولیات کی بہتری پر 30 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت شہری جائیدادوں اور ٹیکس سسٹم کو بہتر کیا جائے گا۔ ریپڈ بس ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔