• news

پوائنٹس ٹیبل: سری لنکا کو ہراکر جنوبی افریقہ کی آٹھویں پوزیشن

لیڈز (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ 2019 کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی تاہم ا فتح سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ سیمی فائنل دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکا ہے۔پاکستان کو اب افغانستان اور پانچ بنگلہ دیش کو شکست دینی ہے جبکہ انگلینڈ کے بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز کے نتائج پر بھی گرین شرٹس کی گہری نگاہ ہوگی۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہے اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی واحد ٹیم ہے۔دوسرے نمبر پر بھارت ہے جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ تصور کی جارہی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے تاہم اب اسے اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے۔پانچویں پوزیشن پر بنگلہ دیش کی ٹیم براجمان ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر ہے۔سیمی فائنل کی ایک نشست کے لیے آئندہ کچھ روز کے دوران انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔سری لنکا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اب جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے کم ہی امکانات رہ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں جبکہ ورلڈ کپ کے تمام میچز ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن