ویسٹ انڈین آل رائونڈرکارلوس براتھویٹ کر جرمانہ ‘ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ریکارڈ میں شامل
لیڈز(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز آل راونڈ کارلوس براتھویٹ کو بھارت کے خلاف میچ میں امپائر کے ساتھ بحث مہنگی پڑ گئی۔ آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے ویسٹ انڈیز کھلاڑی براتھویٹ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برتھ ویٹ نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں امپائر کے فیصلے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ برتھ ویٹ کے اس عمل سے ایک پوائنٹ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ کا آغاز ستمبر 2016 میں کیا تھا۔