• news

کرپشن کینسر کی طرح پھیل رہی ہے‘ آہنی ہاتھوں سے نہ روکا تو ملک کیلئے تباہی ہو گی: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اے این این )جعلی بنک اکائونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی۔ عدالت نے ریماکس دیئے۔ طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بنک اکائونٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے۔ جعلی اکائونٹس کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے۔فیصلے میں کہا گیا کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے، کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی۔ ملک میں کرپشن شاہی اصطلاح کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر منظم کرپشن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔ عام ہوتی کرپشن کو روکنا عدالت کا بھی بنیادی فرض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن