نوازشریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے ذاتی معالج کا چیف سیکرٹری کو ایک اور خط
لاہور (آئی این پی ) محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے معائنے کی اجازت کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ۔ڈاکٹر عدنان نے اپنے خط میں استدعا کی ہے کہ حکومتِ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے نواز شریف کے معائنے کی اجازت دیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نواز شریف کے ناصرف روزانہ کی بنیاد پر معائنے بلکہ جب ضرورت ہو تب معائنے کی اجازت دی جائے، علاج کسی بھی شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ڈاکٹر عدنان نے اپنے خط میں یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ انہیں چیف سیکریٹری کی جانب سے پچھلے 4 خطوط کا بھی اب تک جواب نہیں دیا گیا۔