پاکستان ٹیم آخری لیگ میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف لارڈز میں کھیلے گی
لیڈز(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم عالمی کپ 2019ء میں اپنا آخری لیگ میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے بنگلہ دیش ٹیم کو بھی شکست سے دوچار کرنا پڑے گا۔ افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان ٹیم گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے تاہم اس کے لیے ضروری ہوگا کہ انگلینڈ اپنے دو میچز میں سے ایک میچ میں شکست سے دوچار ہو۔