• news

ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے کیوی باو لر گئے

لیڈز (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے نیوزی لینڈ کے پہلے بائولر بن گئے۔بولٹ نے یہ اعزاز انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف حاصل کیا۔ بولٹ نے اننگز کے 50 ویں اوور میں عثمان خواجہ، مچل سٹارک اور جیسن بہرن ڈروف کو پویلین کی راہ دکھاکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ٹرینٹ بولٹ کی ون ڈے کیریئر میں یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر 2018 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔وہ رواں ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل بھارت کے محمد شامی نے افغانستان کیخلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ورلڈکپ کی تاریخ میں ٹرینٹ بولٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے 10 ویں بولر ہیں۔ اس سے قبل چیتن شرما، ثقلین مشتاق، چمندا واس، بریٹ لی، مالنگا، کیماروچ، سٹیون فن، جے پی ڈومینی اور محمد شامی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ لاستھ مالنگا واحد بائولر ہیں جنہیں ورلڈکپ میں دو ہیٹ ٹرکس کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن