دورہ پاکستان: بھارتی وزارت کھیل نے ٹینس حکام کو فیصلے کا اختیار دیدیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+نوائے وقت رپورٹ )رواں برس ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا راستہ صاف ہونے لگا۔وزارت کھیل نے رواں برس ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر خود کو الگ کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔بھارتی ٹیم 55 برس بعد پاکستان کی مہمان بننے جارہی ہے،ایاٹا نے اپنی حکومت سے پاکستان جانے سے متعلق اجازت کیلئے خط لکھا تھا جس کے جواب میں بھارتی وزارت کھیل کے آفیشل نے کہاکہ ہم ٹیم کے چنائو، شرکت اور بیرون ملک جانے پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔