فلپائن: منیلا میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ میں ہزاروں شریک
منیلا(نیٹ نیوز)فلپائنی دارالحکومت منیلا میں ہفتہ انتیس جون کو گے پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پریڈ میں ہزاروں ہم جنس پرستوں نے شرکت کی۔ یہ پریڈ ایسے وقت میں منعقد کی گئی جب فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ ہم جنسی پرستی کی بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔