امریکہ: مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اعتراف جرم
نیویارک(آئی این پی) امریکہ کے شہر نیویارک کے مضافاتی علاقے میں واقع اسلام برگ قصبے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے شمال میں واقع مسلمانوں کے قصبے اسلام برگ پر دستی بموں سے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔نیویارک پولیس نے گرفتاری کے دوران ملزمان کے گھر سے تین دستی بم اور 23 پستول بھی برآمد کی تھیں۔