• news

عمران بطور وزیراعظم ناکام ہوچکے‘ مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں :وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( وقائع نگار )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہئیے، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ اس ملک کو کوئی نہیں چلا سکتا وہ ہفتے کو کراچی میں سیف اللہ دھاریجو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے قبل ازیں سیف اللہ دھاریجو نے جے یو آئی ف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور این اے دو سو پانچ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو، بیرسٹر مرتضی وہاب، سعید غنی اور دئگر موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنا آئین قانون بنارہے ہیں ایسا نہیں ہوتا جب تک جرم ثابت نہ ہو مجرم نہیں وزیراعظم مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں عوام اور انکی پارٹی کووزیراعظم کی ناکامی پرسوچنا ہوگا بلاول بھٹو کے علاوہ اس ملک کو کوئی نہیں چلاسکتا الیکشن کمیشن نے سول اداروں کی مدد سے الیکشن کرانا ہیں سندھ حکومت نے بجلی کے تمام واجبات اداکیے ہیں اگر کوئی ادارہ مالی وسائل ہونے کے باوجود بجلی کے بقایاجات نہیں ادا کرتا تو یہ غلط ہے وفاق سے ہمیں 174ارب روپے ملنا تھے لیکن ہمیں پچانوے ارب روپے کم ملے ہیں یہ ناکامی عمران خان کی ہے انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ملک کو صرف بلاول بھٹو زرداری چلا سکتے ہیں۔ غلطیاں پہلے ہی بہت ہوچکی ہیں اب غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جام سیف اللہ ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عذاب خان مسلط ہے جسکی وجہ سے غریب پریشان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن