• news

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر پروفیسر غلام اعظم کی اہلیہ انتقال کر گئیں سراج الحق و دیگر کا اظہار افسوس

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ 85 سال کی عمر میں بنگلہ دیش میں انتقال کر گئی ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پروفیسر محمد ابراہیم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا عبدالمالک ، حافظ محمد ادریس سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی غلبہ دین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن