پاکستان 3000افغانی طلباء کو سکالر شپس دے گا:معاون خصوصی
اسلام آباد(آئی این پیٍٍ/شِنہوا) پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن3000 افغانی طلباء کو 4 سالہ پروگرام کیلئے سکالر شپ دے گا،وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ سکالر شپ مرحلہ وار اور ہر سال طلباء کو مختلف کیٹگریز میں پیش کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ افغان طلباء جو اس کے اہل ہیںاور اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیںِ، انھیں پاکستان کے مختلف اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے یہ سکالر شپ دیے جائیں گے۔ ان میں میڈیکل ،انجینئرنگ ،زراعت مینجمنٹ اور کمپیوٹرسائنس وغیرہ شامل ہیں، یہ اعلان گزشتہ روز افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دو روزہ دورہ پاکستان کے مکمل ہونے پر کیا گیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت 600 طلباء کو پاکستان کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوںمیں جبکہ600 طلباء کو مختلف انجیئرنگ یونیورسٹیوںمیں داخلہ دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں اس سال795 افغان طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے پاکستان آئیں گے،یہ بھی واضح کردیا گیا ہے،کہ یہ سکالرشپس پاکستان کی طرف سے افغان طالبعلموں کیلئے تحفہ ہے، افغان طلباء کو ماسٹر اور پی ایچ ڈی پروگرا م میں بھی یونیورسٹیوں میں داخلے دیے جائیں گے۔، ان سکالرشپس میں رہائش ،خوراک،کتابوں ،اور ٹیوشن فیس کے اخراجات شامل ہونگے۔اس سکیم کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا،اور دونوں ہمسایہ ممالک کی عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔