وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی اختر مینگل سے ملاقات، بجٹ میں حمایت پر اظہار تشکر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر علی زیدی نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی نجی ٹی وی کے مطابق علی زیدی نے بجٹ کی منظوری میں اختر مینگل کی جماعت کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا علی زیدی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اختر مینگل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلوچستان کے عوام کوان کا جائز مقام دلانا عمران خان کی ترجیحات میںشامل ہے۔