• news

اوکاڑہ: خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات جاری‘ رقم ہتھیانے والے 2 جعلی عامل گرفتار

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ جنات نکالنے کاعلاج کرنے والے 2 جعلی عامل پکڑے گئے، جعلی عاملوں نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اورہزاروں روپے رقم بھی ہتھیالی، پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے جعلی عاملوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، حجرہ شاہ مقیم کے ساجد علی کی بیوی کو جنات کی شکایت ہوگئی تھی جس پر ساجد علی اپنی بیوی باباعلی اصغرعرف گڑے شاہ کے پاس اوکاڑہ کے محلہ فیصل پارک لے آیا عامل اس کی بیوی کوایک کمرے میں لے گیا اور اس سے نازیبا حرکات شروع کردیں عامل نے ساجد علی سے جادوٹونہ کا عمل کرنے کے 37 ہزارروپے بھی ہتھیا لئے خاتون نے بتلادیا جوعزت کی خاطر واپس گھر آگیا پھر دوسرے عامل اللہ دتہ کے پاس لایا جس نے 3 بکروں کی کڑاہی کی قیمت 52ہزار روپے وصول کی دوسرا عامل بھی اس کی بیوی سے نازیبا حرکات کرنے لگا اور اسے ڈنڈوں سوٹوں سے مارتا پیٹتا رہا، ساجد علی نے صحافیوں سے رابطہ کرکے بلایا جنہوں نے ان جعلی عاملوں کو بے نقاب کردیا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ساجد علی کی درخواست پر دونوں جعلی عاملوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا انہیں گرفتارکرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن