ملتان ،بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتا ل میں دم توڑ گیا
ملتان(صباح نیوز) ملتان میں چار روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص نشتر ہسپتا ل میں دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملتان کے علاقے دولت گیٹ سے چار روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ایک شخص کو نشتر ہسپتا ل لایا گیا تھا، جہاں چار روز ہسپتا ل میں زیر علاج رہنے والا شخص دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جس کے باعث نعش سرد خانے منتقل کردی گئی ۔